30 مارچ، 2023، 12:45 PM

ایرانی فضائیہ کے نائب سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو:

ہر قسم کے خطرات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں

ہر قسم کے خطرات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں

ایرانی جمہوری ایران کی فضائیہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ڈرون طیارے ملنے کے بعد سپاہ پاسداران کے ساتھ مل کر خطرات سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔ ہم ہر طرح کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے نائب سربراہ امیر مہدی ہادیان نے کہا کہ فضائیہ کے جوان ہمیشہ ملکی سلامتی اور سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں اس سلسلے میں دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے لڑاکا طیاروں اور مخصوص اہداف کی نشاندہی کرنے والے آلات کو ملکی دفاع کی اولین اور بنیادی تہہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطرات کی نشاندہی کی صورت میں حملہ آوروں کو تباہ کرنا ہمارا بنیادی وظیفہ ہے۔

مہدی ہادیان نے مزید کہا کہ فضائیہ کے تمام شعبے پورے ملک میں چوبیس گھنٹے فعال اور اپنے وظائف کی انجام دہی میں مشغول ہیں اور ضرورت پیش آنے پر بروقت کاروائی کریں گے۔ فضائیہ کے ماہرین کی کوششوں سے ملکی دفاعی صنعت میں انقلاب آیا ہے اور دشمن کے اہداف کی نشاندہی کرنے والے ریڈار سسٹم، فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائیل اور دشمن کے طیاروں سے مقابلے کی اہلیت میں اضافے سے خطے میں ہماری پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے فضائیہ اور فوج کے دوسرے شعبوں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈرون طیاروں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب سربراہ نے کہا کہ اللہ کی مدد سے آج فضائیہ سمیت فوج کے مختلف شعبوں میں ڈرون طیاروں کو مختلف اہداف کی نشاندہی کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اگر دشمن جارحیت کی جرأت کرے تو ڈرون طیاروں سے اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ دشمن پر حملے کا کام بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ملکی دفاع کے بارے میں رہبر معظم کے عزائم پورے نہیں ہوئے لیکن فضائیہ اتنی باصلاحیت ہے کہ مستقبل قریب میں سپریم لیڈر کے اعلی عزائم پورے کرسکے۔ دفاعی صنعت میں متعدد کامیابیاں حاصل کرنے کے علاوہ سپاہ پاسداران کے تعاون سے اب تک فضائیہ نے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ مستقبل میں بھی خطرات پیش آئیں تو ان سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کرلی ہے۔ 

News ID 1915586

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha